0
Monday 20 Nov 2023 21:54

سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ نے معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ سینیٹ اجلاس میں قرارداد سینیٹر ثناء جمالی نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا صنف، محل وقوع یا سماجی و اقتصادی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم تک رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، قرارداد میں حکومت پاکستان سے تعلیم کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں غیر رسمی تعلیمی نظام کو تقویت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، قرارداد کے متن میں فنی اور جدید تعلیم و تربیت کے فروغ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1097032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش