اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ خالد مقبول صدیقی کی والدہ کافی عرصے سے علیل اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کے روز بعد نماز ظہر مدنی مسجد، فیڈرل بی ایریا، بلاک 8، نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ سابق صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ اور امتیاز شیخ نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔