اسلام ٹائمز۔ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف تضحیک آمیز شکایت دائر کرنے کا مقصد انکو بدنام کرنا تھا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت مسترد کی جاتی ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف تضحیک آمیز شکایت دائر کرنے پر آمنہ ملک کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا سپریم جوڈیشل کونسل نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا ایڈووکیٹ اظہر صدیق 7 دنوں میں وضاحت دیں کیا انہوں نے جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت کو سوشل میڈیا پر جاری کیا؟ اعلامیہ میں کہا گیا اگر شکایت کو سوشل میڈیا (ایکس) پر جاری کیا گیا تو ایڈووکیٹ اظہر صدیق کیخلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔