0
Tuesday 21 Nov 2023 08:37

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا لاہور میں ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا اعلان

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا لاہور میں ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن نے لاہور میں 26 نومبر بروز اتوار دوپہر ایک بجے ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا اعلان کر دیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی صدر حسن عارف اور علمائے کرام کریں گے۔ آزادی فلسطین مارچ پنجاب اسمبلی سے شروع ہو کر براستہ ایجرٹن روڈ ایوان اقبال چوک سے ہوتا ہوا لاہور پریس کلب پہنچے گا۔ لاہور پریس کلب کے باہر رہنما مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مارچ میں خواتین، بچے اور بزرگوں سمیت مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
 
مارچ کے حوالے سے آئی ایس او کے مرکزی قائدین پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جس نے روابط کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادی فلسطین مارچ میں مجلس وحدت مسلمین کے سینیئر رہنما بھی شریک ہوں گے جبکہ دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف مسلم حکمرانوں کی شرمناک خاموشی قابل مذمت ہے، مسلم حکمرانوں نے امت واحدہ کے نظریے کو پامال کرکے توہین رسالت کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور اور باشعور نوجوان اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1097130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش