0
Tuesday 21 Nov 2023 11:23

انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے، سکندر گیلانی

انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے، سکندر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ میئر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی سو فیصد کامیابی یقینی ہے میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے اور ملک کو معاشی بحران سے نجات ملے گی عالمی سطح پر ایک بار پھر پاکستان کا وقار بلند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا اور پھر ملک میں عمرانی تجربہ ہوا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ملک میں مہنگائی، افراتفری، عمرانی تجربہ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021ء کے الیکشن میں آزاد کشمیر کے انتخابات چوری کیے گئے، یہاں دھاندلی سے پی ٹی آئی کی حکومت برسر اقتدار آئی اور پھر خود ہی دو وزراء اعظم انجام کو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن محنت کریں آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دیں، ہمارے دروازے عوام اور پھر کارکنوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ہم عوامی خدمت کا جذبہ اور مشن لے کر میدان میں اُترے ہیں، کوشش ہے کسی کو بھی مایوس نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ 16 کے سیکرٹری اطلاعات ہارون خان جدون کی قیادت میں ملنے والے طارق آباد وارڈ 16 کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں حفیظ قریشی، فیضان قریشی، حسنین محمود قریشی، مدثر قریشی، عمیر چوہدری، آکاش چوہدری، محمد وحید، وجاہت خواجہ، عبداللہ اعوان، علی مغل، اُسامہ قریشی، طارق مغل، اظہر اعوان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ارشد گیلانی  اور طارق آباد کے صدر سید قدیر گیلانی بھی موجود تھے۔ 

جماعتی کارکنوں نے سکندر گیلانی کو مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سکندر گیلانی نے کہا کہ کارکنوں اور قیادت کے درمیان محبت اور احترام کا رشتہ ہوتا ہے اور یہ بڑی پیاری بات ہے کے دونوں کے درمیان شکوے و شکایات بھی ہوتے ہیں، ہم کارکنوں کے شکوے دور کریں گے، آئندہ خود سکیموں اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کوں گا۔ انشاءاللہ وارڈ 16سمیت حلقہ تین کے تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے، ہر کسی کی خواہش پر پورا اترنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں لیکن اجتماعی عوامی مفاد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1097162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش