0
Tuesday 21 Nov 2023 12:27

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنرز نے ٹیکسز، اہداف کے حصول اور دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزراء حکومت عبدالماجد خان، چوہدری اکبر ابراہیم، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو سردار ظفر خان، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ان لینڈ ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ فرائض شناسی سے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو میں جامع اصلاحاتی عمل کا آغاز کریں گے تاکہ آفیسران اور سٹاف کی کاکردگی میں بہتری لائی جا سکی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈل پاور ان لینڈ ریونیو سے محصولات حاصل کرتے ہوئے آزادکشمیر کے عوام کی صحت، تعلیم اور سڑکوں پر خرچ کریں گی.

وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فائلرز میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محکمہ اپنی استعداد کار بڑھانے اور ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے. قبل ازیں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے بتایا کہ رواں مالی سال میں ماہ اکتوبر تک نارتھ زون میں 2 ارب 36 کروڑ جبکہ ساتھ زون میں 17 ارب 18 کروڑ روپے کے ٹیکس جمع کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر پہلے کوارٹر کے ٹیکس ٹارگٹ 19ارب 54کروڑ جمع کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1097171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش