0
Thursday 8 Feb 2024 15:22

سورج میں بڑے دھماکہ، آسٹریلیا میں ریڈیائی خلل پیدا ہو گیا

سورج میں بڑے دھماکہ، آسٹریلیا میں ریڈیائی خلل پیدا ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ معلوم کائنات کے بڑے سیارے سورج میں ہونے والے ایک بڑے دھماکے نے آسٹریلیا میں ریڈیائی خلل پیدا کردیا۔ اس دھماکے کی لہر نے 14 لاکھ کلومیٹر کی رفتار سے سفر کیا۔ سورج کے دھماکے کی لہر نے غیرمعمولی الٹرا وایولیٹ ریڈی ایشن کے ذریعے کرہ ارض کی اوپری تہوں کو شدید متاثر کیا جس کے نتیجے میں آسٹریلیا میں شارٹ ویو ریڈیو بلیک آؤٹ ہوگیا۔ سورج میں ہونے والے دھماکے نے پلازما کی ایک بڑی لہر بھی پیدا کی۔ سورج میں یہ دھماکا 6 فروری کی صبح رونما ہوا۔ سورج کے جس حصے میں یہ دھماکا ہوا اسے AR3575 کہا جاتا ہے۔ دھماکے سے جو لپٹ نکلی اسے ایم فور کلاس کا نام دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1114811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش