اسلام ٹائمز۔ روسی خبر ایجنسی اسپتنک نے اعلان کیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب 1 بجکر 49 منٹ پر شامی صوبے دیرالزور میں 10 مقامات پر بمباری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں شہر دیرالزور کی مرکزی شاہراہ رئاسہ الجامعہ اور شہر المیادین کے التمو نامی محلے سمیت السویعہ نامی علاقے، الصالحیہ گاؤں اور شہر بو کمال میں واقع الہجانہ روڈ پر واقع 10 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق شامی ایئر ڈیفنس نے جارح میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے متعدد حملہ آور میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔
عرب چینل المیادین نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔