اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع نے آج شام اعلان کیا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات شام میں کوئی کارروائی نہیں کی۔
واضح رہے کہ مقامی میڈیا نے گذشتہ شب شامی صوبے دیرالزور کے 10 مقامات پر ہوائی بمباری کی اطلاع دی تھی جبکہ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے اعلان کیا تھا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 1بجکر 49 منٹ پر شام کے شمال مشرقی علاقوں پر ہوائی حملے کئے ہیں۔