0
Wednesday 27 Mar 2024 23:03

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد امریکہ کی ترجیح ہے۔ میتھیو ملر

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد امریکہ کی ترجیح ہے۔ میتھیو ملر
اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرنا امریکہ کی ترجیح ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباَ 4 ہزار میگا واٹ صاف توانائی کی پیداوار میں مدد کی، ہمارے منصوبوں نے ملک کی بجلی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں میں بجلی ہے، امریکہ اور پاکستان نے اضافی طور پر گرین پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی چیلنجز اور خاص طور پر واٹر مینجمنٹ پر مل کر کام کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاک زراعت اور قابل استعمال توانائی پر بھی کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش