0
Thursday 28 Mar 2024 19:41

اپوزیشن اتحاد کی حکومت پہلے ہی دن ہر مزدور کا محنتانہ بڑھاکر 400 روپے روزانہ کرنے والی ہے، راہل گاندھی

اپوزیشن اتحاد کی حکومت پہلے ہی دن ہر مزدور کا محنتانہ بڑھاکر 400 روپے روزانہ کرنے والی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ’’منریگا سرکاری اسکیم‘‘ کی شرح مزدوری میں ہوئے اضافہ کو لے کر مودی حکومت پر تنقید کی۔ راہل گاندھی نے منریگا مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اب آپ سے یہ سوال کر سکتے ہیں کہ آپ اتنی بڑی رقم کا کیا کریں گے۔ دراصل مودی حکومت کی طرف سے منریگا کی شرح مزدوری میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن یہ اضافہ ’اونٹ کے منھ میں زیرہ‘ کے برابر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے ’’منریگا مزدوروں کو مبارکباد، مودی نے آپ کا محنتانہ 7 روپے بڑھا دیا ہے، اب شاید وہ آپ سے پوچھیں کیا کیجیے گا آپ اتنی بڑی رقم کا اور 700 کروڑ روپے خرچ کر آپ کے نام پر 'شکریہ مودی' کی مہم بھی شروع کر دیں‘‘۔

اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی آگے لکھتے ہیں ''جو مودی جی کی اس بے پناہ ہمدردی سے ناراض ہیں، وہ یاد رکھیں کہ انڈیا اتحاد کی حکومت پہلے دن ہر مزدور کا محنتانہ بڑھا کر 400 روپے روزانہ کرنے والی ہے‘‘۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی طرف سے منریگا کی شرح مزدوری میں اضافہ کیا گیا اور نئی شرحیں ریاست وار طے کی گئی ہیں۔ اس کے تحت سب سے زیادہ مزدوری گوا ریاست میں تقریباً 10.56 فیصد بڑھی ہے، جبکہ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والے اتر پردیش 3.04 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو اتر پردیش میں مزدوری کا اضافہ محض 7 روپے ہوگا۔ پہلے یہ مزدوری روزانہ 230 روپے تھی جو اب بڑھ کر 237 روپے روزانہ ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1125464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش