اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس تیسری بار ملتوی کیا گیا، اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ بھی زیرغور آنا تھا۔ وفاقی کابینہ کے تیسری بار ملتوی کئے جانے والے اجلاس میں متعدد اور بھی اہم فیصلے کئے جانے تھے۔