اسلام ٹائمز۔ چین کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سماجی، اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے جا کر چین کے سفیر اور چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔