اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں پر تمام امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالواسع اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل صوبے سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں اور خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر بھی امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہوئے تھے۔ جس کے بعد بلوچستان کے تمام امیدواران بلامقابلہ سینیٹ کی نشستوں پر منتخب ہو گئے ہیں۔