0
Friday 29 Mar 2024 20:13

حکومت بدلے گی تو جمہوریت کو ختم کرنے والوں کیخلاف ضرور کارروائی کی جائیگی، راہل گاندھی

حکومت بدلے گی تو جمہوریت کو ختم کرنے والوں کیخلاف ضرور کارروائی کی جائیگی، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی انتخابات سے عین قبل کانگریس کو محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ اس نوٹس کو لیکر کافی سیاست شروع ہوگئی ہے، انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی اسے سازش قرار دے رہی ہے۔ اب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کھلی وارننگ دی ہے۔ دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ جب حکومت بدلے گی تو جمہوریت کو ختم کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ پھر کسی کو یہ سب کرنے کی جرات نہ ہو، یہ میری ضمانت ہے۔ اب یہاں سمجھنے والی بات یہ ہے کہ کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ اس کے یوتھ ونگ کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جب انکم ٹیکس کا یہ نوٹس آیا تو راہل نے بی جے پی کو کھلا چیلنج دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش