اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسان، نوجوان، خواتین سب پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے سرکاری اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں جمہوریت خطرے میں ہے، آئین مخالف کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعے اپوزیشن کی آواز کو کچلا جا رہا ہے، اتر پردیش حکومتی انارکی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ اترپردیش میں لا اینڈ آرڈر صفر ہے، یوپی میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری عروج پر ہے۔