اسلام ٹائمز۔ وفاق کی جانب سے تبادلوں کی لہر کے بعد سید علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکریٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکریٹری کامرس تعینات تھے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا گیا، خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔