0
Saturday 30 Mar 2024 16:19

فیصل ایدھی کا پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا کی مالی امداد کا اعلان

فیصل ایدھی کا پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا کی مالی امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا کی 6 ماہ تک مالی امداد کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلباء نے کراچی میں ایدھی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غزہ کے تقریباً 70 کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں زیر تعلیم طلبہ کی 6 ماہ تک مالی امداد ہم کریں گے۔ سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ان طلبا سے کہا کہ سب سے پہلے آپ فلسطینیوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، جو بھی آپ سب کے ساتھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ایک نسل کشی ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، آپ لوگوں سے ملکر خوشی ہوئی، خوشی ہے کہ کچھ تعلیمی اداروں نے آپ کی فیس معاف کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش