اسلام ٹائمز۔ ضمیر الحسن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سید علی واصف کے اعلامیہ کے مطابق یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر 21 رمضان کو نشتر پارک میں صبح 10 بجے مرکزی مجلس منعقد ہوگی جس میں سوز خوانی پسران مظاہر نقوی، سلام مختار فتح پوری جس کے بعد دن 12 بجے علامہ ریحان حیدر رضوی مجلس سے خطاب کریں گے۔ بعد ختم مجلس مرکزی جلوس علم تابوت و ذوالجناح برآمد ہوگا جو پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا بہ وقت افطار حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کے اراکین کریں گے جبکہ العباس اسکاؤٹس نمائش چورنگی پر طبی امدادی کیمپ لگائے گی۔