اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے انتخاب کو ایک مہینہ مکمل ہونے کو ہے، نہ ہی بلوچستان کی صوبائی کابینہ تشکیل دی گئی ہے، نہ ہی قائد حزب اختلاف اور نہ کسی جماعت کے پارلیمانی لیڈر کی تقرری سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا اور اسپیکر و وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہو گیا، تاہم پارلیمانی امور سست روی کا شکار ہے۔ اسپیکر و وزیراعلیٰ کے انتخاب کو ایک مہینے مکمل ہونے والے ہیں۔ تاہم بلوچستان اسمبلی میں تاحال نہ قائد حزب اختلاف کا نام سامنے آیا ہے اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز مقرر ہوئے ہیں۔