0
Sunday 31 Mar 2024 13:06

خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر اظہار اعتماد

خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر اظہار اعتماد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کے شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور انکوائری کمیشن سربراہ تقرر کی حمایت کردی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت چیف جسٹس پاکستان کی کردار کشی کر رہی ہے، عدلیہ کو نقصان پہنچانے اور سیاسی مقاصد کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش