اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سزا یافتہ قیدی کے دستخطوں کے ساتھ تحریری معاہدہ قانون کا کھلا مذاق ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، یوسف رضا گیلانی اور مریم نواز سمیت کسی بھی قیدی کو یہ حق دیا گیا تھا۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اڈیالہ کے5000 اور ملک بھر کے 90 ہزار قیدیوں کو بھی یہ حق دے۔