اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب شام کے شمال مغربی صوبے حلب میں ہونے والے بم دھماکوں میں متعدد عام شہری جانبحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی صوبہ حلب کے شہر اعزاز میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 4 عام شہری جانبحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
بعد ازاں عرب چینل المیادین نے اعلان کیا کہ شامی شہر اعزاز میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں، کہ جو 2 افراد کی جانب سے انجام دیئے گئے تھے، میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 اور زخمیوں کی 30 ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی کہ مذکورہ بم دھماکے خودکش تھے یا از قبل نصب شدہ۔