اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت کا کہنا تھا کہ اس نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شہر الجلیل کے عیلبون نامی علاقے میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف کو اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس آپریشن میں مذکورہ ہدف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یہ آپریشن غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف انجام پایا ہے۔