اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست کے حق میں کئے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد گورنر شپ کے فیصلے ہوں گے، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنی چاہیئے ورنہ ریاست کو نقصان ہوگا۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مؤثر اور دیرپا فیصلے کرنے ہوں گے۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کو ہمارا تعاون حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، اپنی سیاست بہتر طریقے سے آگے لیکر چلیں گے۔