اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس پر لاہور پولیس کے5 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جلوس کے روٹ پر دس ایس پیز، 23 ایس ڈی پی اوز، 81 ایس ایچ اوز، 252 اَپر سب آرڈینیٹس اور 149 لیڈیز پولیس اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 5 کلومیٹر روٹ میں آنیوالی 258 گلیاں خار دار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات کئے گئے ہیں۔