0
Monday 1 Apr 2024 14:02

امیر المومنین (ع) دنیا میں عدل کا قیام چاہتے تھے، مولانا ذوالفقار سعیدی

امیر المومنین (ع) دنیا میں عدل کا قیام چاہتے تھے، مولانا ذوالفقار سعیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت (ع) بلوچستان کے رہنماء مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام چاہتے تھے کہ روئے زمین پر کسی پر بھی ظلم نہ ہو۔ وہ عادلانہ اور الٰہی نظام کا قیام چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر کے مرکزی امام بارگاہ میں شہادت مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں مجلس عزاء اور عزاداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن سادات جعفریہ ڈھاڈر کی جانب سے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے21 رمضان المبارک کی شب کو مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں مجلس عزاء اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ انبیائے کرام اور آئمہ اطہار اللہ کی زمین پر نظام الٰہی اور قیام عدل و انصاف کے لئے کوشاں رہیں۔ علماء اور دانشوروں نے شدت عدل کو امیرالمومنین کے قتل کا سبب قرار دیا ہے۔ علامہ ذوالفقار سعیدی نے کہا کہ امیرالمومنین علیہ السلام چاہتے تھے کہ اللہ کی زمین پر عادلانہ اور الٰہی حکومت قائم ہو اور کسی پر ظلم نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 1126221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش