اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی کوارڈینیٹر علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوم القدس کے حوالے شرکت اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی اور صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ ملاقات میں یوم القدس کے مرکزی جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کی خواتین کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ برادران کیساتھ ساتھ خواتین کی کثیر تعداد بھی مرکزی جلوس میں شریک ہو گی۔