0
Friday 10 May 2024 04:17

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 9 مئی مظاہروں کے الزام میں گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 9 مئی مظاہروں کے الزام میں گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 9 مئی مظاہروں کے الزام میں گرفتار مظاہرین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا کہ تمام ملزمان کے منصفانہ ٹرائل کا حق یقینی بنایا جائے۔ فوجی عدالتوں کی سماعت معطل کی جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صنم جاوید، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ سمیت خواتین مظاہرین کی طویل حراست پر اظہارِ تشویش کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ 9 مئی کے 85 مظاہرین فوجی حراست میں ہیں۔ ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش