0
Friday 10 May 2024 09:44

اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں بڑے " الیکٹیبلز" کو ساتھ ملانے کیلئے کوشاں

اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں بڑے " الیکٹیبلز" کو ساتھ ملانے کیلئے کوشاں
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان نے بڑے الیکٹیبلز کو ساتھ ملانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نگر اور بلتستان میں آئی ٹی پی کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی نے گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کیا تھا، اس دوران جی بی حکومت میں شمولیت کیلئے معاملات طے ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کے مقتدر سیاسی شخصیات سے رابطے ہو رہے ہیں۔ سابق گورنر راجہ جلال، سابق وزیر تعلیم راجہ اعظم خان اور سابق صوبائی وزیر نثار حسین سرباز اور دیگر شخصیات سے رابطوں میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش