0
Saturday 11 May 2024 08:58

ہم جنس پرست امریکی بینڈ کی پاکستان آمد اسلامی اقدار کے منافی ہے، عظمیٰ عمران

ہم جنس پرست امریکی بینڈ کی پاکستان آمد اسلامی اقدار کے منافی ہے، عظمیٰ عمران
اسلام ٹائمز۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صدر لاہور عظمی عمران نے امریکی ہم جنس پرست میوزیکل بینڈ کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں آمد پر خصوصی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ایسے اقدام  نظریہ پاکستان اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ پاکستان روئے زمین پر اسلام کے نام پر بننے والی دوسری ریاست ہے، اور آئین پاکستان کی رو سے یہاں اللہ کے حکم کے منافی سرگرمیاں قابل گرفت ہیں، جبکہ دنیا کی بدلتی صورتحال اور فلسطین میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی پاکستانی حکومت اور  عوام پر عائد ذمہ داری کو مزید اہم بنا دیتی ہے۔

عظمیٰ عمران نے کہا کہ اس صورتحال میں کسی ایجنڈے کے تحت نہ صرف امت کیساتھ بھی غداری ہے بلکہ نوجوانوں کے تعلیم و روزگار کے مسائل اور مثبت سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت اور عوام کے درمیان اتنا فاصلہ ہے کہ حکومت عوام کی مرضی اور منشا کو سمجھ ہی نہیں سکتی۔ ہر حلقے میں موسیقی کے مقابلوں اور ناچ گانے کی سرپرستی پر والدین اور عوام سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبہ سے نوجوان نسل کو بے راہ روی لہو و لعب اور ناچ گانے میں مصروف کیا جا رہا ہے اور کسی تعمیری کام میں نہ لگنے دو کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے پہلے ناچ گانوں کے مقابلے اور اب امریکی بینڈ کی آمد پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ہم ان اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش