اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "سامی ابو زھری" نے کہا کہ آج وہ وقت آ چکا ہے کہ امت مسلمہ علی الاعلان مقاومت کی سپورٹ کرے۔ انہوں ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ، امت اسلامی و ساری دنیا کے لئے تاریخ رقم کر رہا ہے۔ فلسطینی عوام تمام مشکلات اور سختیوں کے باوجود مقاومت کا راستہ ترک نہیں کرے گی۔ سامی ابو زھری نے کہا کہ غزہ نے قابضین اور اُن کے مغربی حامیوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ موجودہ جنگ نے خطے میں قبضے اور مغربی تسلط کے خاتمے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن جو چیز جنگ میں حاص نہیں کر سکی وہ سیاسی بساط میں بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔ سامی ابو زھری نے کہا کہ غزہ میں ہمارے رہنماء یحییٰ السنوار، القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر "محمد الضیف" بالکل خیریت سے ہیں۔ نیز مقاومت ابھی تک تروتازہ ہے۔ قبل ازیں انہوں نے زور دیا کہ صیہونیوں کے ساتھ صرف وہی معاہدہ ہو گا جس میں غزہ سے جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے کسی دباو کو قبول نہیں کریں گے۔