0
Saturday 11 May 2024 14:40

دفعہ 370 ابھی بھی زندہ ہے اور کشمیری عوام کو واپس دیا جائیگا، مظفر شاہ

دفعہ 370 ابھی بھی زندہ ہے اور کشمیری عوام کو واپس دیا جائیگا، مظفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی پارلیمانی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم بھی زوروں پر ہے۔ اسی درمیان اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے بینر تلے جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی ایم کی طرف سے ایک مشترکہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شامل پارٹیوں نے ضلع پلوامہ میں مشترکہ طور پر پروگرام کا انعقاد کیا اور انہوں نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار سید آغا روح اللہ مہدی کو ووٹ دینے کی اپیل کی کیونکہ نیشنکل کانفرنس بھی اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا حصہ ہے۔

جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 ابھی بھی زندہ ہے اور اسے جموں و کشمیر کو واپس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 600000 ارکان والی سب سے بڑی سیاسی جماعت پارلیمانی انتخابات کی دوڑ میں نہیں ہے کیونکہ انہیں یہاں کی سیاسی جماعتوں سے مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے غیر آئینی طریقے کا جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1134243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش