0
Saturday 11 May 2024 12:29

ملتان، امامیہ طلباء کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ

ملتان، امامیہ طلباء کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام ایجوکیشن یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت، امریکی یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی بچوں کی تصاویر اور اُن پر ہونے والے مظالم کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں، طلباء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں نے کہا کہ آج فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں یورپ باہر نکل آیا ہے، امریکی یونیورسٹیز کے طلباء نے علم بغاوت بلند کردیا ہے، وہ حق کی بات کررہے ہیں، اور آہستہ آہستہ یورپ بیدار ہورہا ہے، یورپی طلباء کی حمایت میں پوری دنیا کے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1134280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش