0
Sunday 12 May 2024 00:11

 سندھ حکومت، پولیس، رینجرز اور ریاستی اداروں نے عوام کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی 

 سندھ حکومت، پولیس، رینجرز اور ریاستی اداروں نے عوام کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی جنوبی پنجاب کے تین روزہ تنظیمی دورے کے دوران احمد پور شرقیہ پہنچے تو ایڈووکیٹ محسن کلاچی و دیگر تنظیمی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمارے مومنین کو زمانے کے حالات اور عصر حاضر میں معرکہ حق و باطل سے آگاہ رہنا چاہیے تاکہ وہ حق اور اہل حق کی درست شناخت کر کے ان کا ساتھ دے سکیں اور باطل و اھل باطل اور ان کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور ہم ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جس ایوان اقتدار سے ملت جعفریہ کے خلاف بل پاس کرا کے تکفیری اور خارجی ہمارے خلاف قانون سازی کر رہے تھے آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان ایوانوں میں ملت جعفریہ کے نمائندے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت، پولیس، رینجرز اور ریاستی اداروں نے عوام کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ اب تک سینکڑوں معصوم شہری اغوا ہو چکے ہیں جو غریب تاوان کی رقم نہیں دے سکتے انہیں قتل کر کے ان کی لاش پھینک دی جاتی ہے۔ ڈاکوں نے مغوی معصوم بچے کی تشدد کرتے ہوئے ویڈیو ریلیز کی ہے جو حکومت اور ریاستی اداروں کے منہ پر تمانچہ ہے۔ ڈاکوں کے خلاف آپریشن کرنے کی بجائے گذشتہ کئی ماہ سے آپریشن کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید سکندر شاہ، ڈاکٹر نوید محسن چوہان، بلال حسین جعفری و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر تحصیل کابینہ سے ضلعی صدر نے حلف لیا۔

 
خبر کا کوڈ : 1134415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش