0
Monday 13 May 2024 21:49

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے 7 اعتراضات سامنے آگئے

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے 7 اعتراضات سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے سنگین نوعیت کے 7 اعتراضات سامنے آگئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر مجموعی طور پر 7 اعتراضات عائد کئے گئے۔
1۔ سیکشن 208ون کے تحت انٹراپارٹی انتخابات 5 سال میں نہیں کرائے گئے۔
انتظامی ڈھانچہ 5 سال سے موجود نہیں، بطور سیاسی جماعت سٹیٹس کیا ہے۔؟
سیکشن 202 فائیو کے تھاٹ ان لسمنٹ کیلئے درکار دستاویز نہیں دی گئیں۔
پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کے دستاویز جمع نہیں کرائے۔
کیا جنرل باڈی اجلاس سیکشن 208تھری کے مطابق تھا۔؟
پارٹی آئین کے برعکس جنرل باڈی سے قرارداد کے فیڈرل الیکشن کمشنر لگایا گیا۔
جنرل باڈی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کا سٹیٹس کیاہے۔؟
الیکشن کمیشن نے 7 اعتراضات پر تحریک انصاف سے تحریری موقف مانگتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیکشن 208 فائیو کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی کریں۔؟
خبر کا کوڈ : 1134827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش