0
Wednesday 15 May 2024 20:47

رام مندر کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے والی پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں، امت شاہ

رام مندر کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے والی پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو ہگلی ضلع کے شری رام پور میں ایک انتخابی ریلی میں وزیراعلٰی ممتا بنرجی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں۔ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے مغربی بنگال میں 18 سیٹیں جیت کر وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کی۔ رام مندر کی افتتاحی تقیب کے لئے ممتا بنرجی اور راہل گاندھی کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ دونوں نہیں گئے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھی نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی اور کانگریس لیڈروں نے صرف اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لئے افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کیا تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے والوں کو پارلیمنٹ میں نہ بھیجا جائے، وہ گھسپیٹھیوں کو پسند کرتے ہیں، روہنگیا کو شہریت دیتے ہیں لیکن پناہ گزیں کو شہریت دینے سے روکتے ہیں۔ بی جے پی کے سینیئر لیڈر امت شاہ نے ممتا بنرجی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے بھتیجے کتنی ہی کوشش کریں، ہم ہر پناہ گزین کو شہریت دیں گے۔ انہوں نے رام پور سے بی جے پی امیدوار کبیر شنکر بوس کی جیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی تیسری بار وزیراعظم بننے کے لئے بنگال سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی، راہل گاندھی نے کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کی مخالفت کی لیکن ہم نے اسے ہٹا دیا۔
خبر کا کوڈ : 1135287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش