اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت پر مامور اداروں کو ان حالات میں تنقید اور تبصروں کا نشانہ بنانا کسی طرح ملکی مفاد میں نہیں۔ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سستی شہرت کے خاطر ملکی مفاد کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ دفاعی اداروں سے کسی کو کوئی اختلاف یا اعتراض ہے تو اس کو میڈیا پر طے کرنے کے بجائے مناسب راستہ، طریقہ اور انداز اختیار کیا جائے۔