0
Thursday 16 May 2024 13:29

پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے کوئی خود محفوظ نہیں سمجھتا، نوید قمر

مولانا فضل الرحمٰن کے کہنے پر دوبارہ انتخابات نہیں ہو سکتے
پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے کوئی خود محفوظ نہیں سمجھتا، نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مطالبہ کرنے کا حق ہے، لیکن ان کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے سرمایہ کاری نہیں کی تھی، بلکہ انہیں مجبوری میں دبئی میں رہنا پڑا، بینظیر بھٹو کو جلاوطن کر دیا گیا تھا جس پرانہیں متحدہ عرب امارات میں رہنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے کوئی خود محفوظ نہیں سمجھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملے پر ہم نےحکومت کو اپنی تجاویز دی ہیں اور ملازمین کی سیکیورٹی چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مطالبہ کرنے کا حق ہے لیکن مولانا فضل الرحمٰن کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شمولیت کی پیشکش موجود ہے اس پر پارٹی میں فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی اور کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کی منظوری سے ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1135466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش