0
Thursday 6 Jun 2024 16:28

طالبانی وزیر داخلہ کی اماراتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات

طالبانی وزیر داخلہ کی اماراتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں افغان انٹیلیجنس کے سربراہ عبدالحق واثق کے ہمراہ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم محمد بن زید بن سلطان آل نہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔  اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ 

واضح رہے کہ طالبانی وزیر دفاع محمد یعقوب نے بھی تقریبا 2 سال قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس کے بعد طالبانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بدرالدین حقانی کو متحدہ عرب امارات میں افغان سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش