اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے وزیر برائے لیبر و سماجی امور مولانا عبدالمنان عمری 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ اقتصادی اجلاس میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں طالبانی وزارت محنت و سماجی امور کے پریس افسر سمیع اللہ ابراہیمی کا کہنا تھا کہ اس اقتصادی اجلاس میں شرکت کے دوران مولانا عبد المنان عمری کئی ایک ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں و بات چیت بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران وزیر محنت و سماجی امور افغانستان میں ممکنہ اقتصادی و کاروباری مواقع پر بھی بات کریں گے۔
واضح رہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ کا اقتصادی اجلاس رواں ماہ کی 5 سے 8 تاریخ تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے درجنوں ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔