اسلام ٹائمز۔ "اس سیاہ ہفتے کے روز کو ٹھیک 8 مہینے گزر چکے ہیں، 8 مہینے کہ جن میں ہمیں مکمل فتح کے بجائے مکمل ذلت ملی ہے" یہ الفاظ سابق اسرائیلی وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے تازہ پیغام کے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ کی ابتر صورتحال کے بارے سابق اسرائیلی وزیرجنگ نے لکھا کہ اسرائیلی رژیم نہ صرف شمال کو مکمل طور پر کھو چکی ہے بلکہ اس وقت بھی حزب اللہ کے سامنے مکمل طور پر ہتھیار ڈالے ہوئے ہے کہ جو، جو چاہتی ہے کرتی ہے!
ایویگڈور لائبرمین نے مزید لکھا کہ حماس کا خاتمہ نہیں ہوا اور تمام "مغوی" (اسرائیلی قیدی) بھی ابھی تک واپس نہیں آئے۔۔
سابق اسرائیلی وزیرجنگ نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے لکھا کہ اب ایک "مختلف قیادت" کا وقت آن پہنچا ہے!!