Monday 10 Jun 2024 20:57
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اداکارہ کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ اداکارہ خوشبو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو کے قتل کی وجہ شوبز کے کام سے منع کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140907
منتخب
9 Dec 2024
10 Dec 2024
9 Dec 2024
9 Dec 2024
9 Dec 2024
9 Dec 2024
9 Dec 2024
9 Dec 2024