0
Thursday 4 Jul 2024 20:11

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے افغانستان کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے افغانستان کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے افغانستان کے سفیر سردار شکیب، کراچی میں افغان قونصل جنرل عبدالجبار تخاری نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات، دہشت گردی کے خاتمہ، خطے میں امن استحکام کے قیام سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ امیر جماعت نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مستحکم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے گورننس اور انٹیلی جنس کے نظام کو موثر بنایا جائے، تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے جماعت اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہم نے چار دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، مشکل وقت گزار لیا، اب ان قربانیوں کے ثمرات سمیٹنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کی وجہ سے تجارت کے راستے بند کرنا دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہے۔ افغان سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل عرصے تک افغان قوم کی خدمت کی ہے، ہم جماعت اسلامی کی کاوشوں کے معترف ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1145733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش