اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ اس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ھنیہ نے غزہ میں جنگبندی کے طریقۂ کار پر ترک، قطری و مصری حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ اسمعیل ہنیہ گزشتہ چند گھنٹوں سے قطر و مصر کے ثالثوں کے ساتھ رابطے میں رہے جبکہ اس کے دوران غزہ کے خلاف جاری غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کی جارحیت کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے کے لئے پیش کردہ تجاویز پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
عرب چینل الجزیرہ نے بھی اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اسمعیل ہنیہ نے حالیہ پیشرفت و واقعات کے بارے ترک حکام کے ساتھ بات چیت کی اور مثبت رویے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔