0
Thursday 4 Jul 2024 22:28

جنوبی لبنان کیخلاف غیرقانونی صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت

جنوبی لبنان کیخلاف غیرقانونی صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کی نئی فوجی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔

عرب چینل المنار کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج علی الصبح اپنے توپخانے کے ذریعے جنوبی لبنان کے علاقے وادی برغز پر کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے گولہ باری کی جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر السریرہ میں واقع جزین نامی علاقے کو نشانہ بنایا۔
 
واضح رہے کہ امریکہ سمیت، جرمنی و فرانس کے متعدد حکام و تنظیموں نے غاصب صیہونی رژیم کو سختی کے ساتھ خبردار کر رکھا ہے کہ وہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے خلاف کسی بھی قسم کی باقاعدہ جنگ شروع کرنے سے باز رہے کیونکہ غاصب اسرائیلی رژیم کے لئے اس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے!
خبر کا کوڈ : 1145786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش