0
Friday 5 Jul 2024 22:23

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہری شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنین سے عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فورسز آج صبح اچانک ہی شہر جنین میں داخل ہو گئیں جہاں انہوں نے عام فلسطینی شہریوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجی کئی اطراف سے شہر جنین میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے ایک رہائشی مکان کا محاصرہ کر لیا۔
 
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے مذکورہ فلسطینی گھر کے محاصرے کے بعد فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا جبکہ فلسطینی مزاحمتکاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے بموں کا استعمال کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آج صبح کے اسرائیلی حملے کے بعد 4 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں جنین کے سرکاری ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ اس وقوعے میں 1 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں غاصب صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ، نابلس، رام اللہ اور بیت المقدس میں بھی کئی مقامات پر اچانک دھاوا ہولا جہاں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ فلسطینی شہروں پر حملوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کی فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش