اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹری جنرل ٹیڈروس اذانوم نے اپنے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی شدید کمی، وہاں جاری باقی ماندہ طبی خدمات میں بھی شدید خلل کا باعث بنے گی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ٹیڈروس اذانوم نے اعلان کیا کہ بدھ کے روز غزہ میں صرف 90 ہزار لٹر ایندھن ہی داخل ہوا ہے جبکہ غزہ میں صحت عامہ کی دیکھ بھال کے لئے روزانہ 80 ہزار لٹر ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی قلت کے باعث اہم اسپتالوں کے ساتھ ساتھ ہلال احمر کی 21 ایمبولینسوں کے لئے بھی انتہائی محدود مقدار میں ایندھن مختص کیا جائے گا تاکہ ان کی خدمات کو مکمل طور پر رک جانے سے بچایا جا سکے۔