0
Friday 5 Jul 2024 22:29

غزہ، القسام بریگیڈ کی مزاحمتی کارروائیوں میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ، القسام بریگیڈ کی مزاحمتی کارروائیوں میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ کتائب عزالدین القسام نے آج دوپہر اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے گذشتہ روز غزہ شہر کے الشجاعیہ محلے میں انجام پانے والی ایک مشترکہ کارروائی میں 10 قابض صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کی مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو، کہ جو غزہ شہر کے الشجاعیہ محلے کی ایک عمارت میں جا چھپے تھے، یسین 105 آر پی جی راکٹوں کے نشانے پر لے لیا جس کے بعد، زندہ بچ جانے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کو مزاحمتی فورسز نے قریب سے جا کر نشانہ بنایا۔

اپنے بیان کے آخر میں القسام نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے مذکورہ عمارت چھوڑنے سے قبل اس میں ایک دھماکہ بھی کیا جبکہ فلسطینی مزاحمتکاروں کے وقوعے سے چلے جانے بعد ہی اسرائیلی ہیلی کاپٹر ہلاک شدہ فوجیوں کو منتقل کرنے کے لئے آپریشن کے مقام پر پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 1145977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش