0
Saturday 6 Jul 2024 23:49

غزہ، صیہونی جارحیت میں 2 صحافی شہید

غزہ، صیہونی جارحیت میں 2 صحافی شہید
اسلام ٹائمز۔ اس حملے میں 10 فلسطینی شہید اور کم از کم 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ خبری ذرائع نے وسطی غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے میں مزید 2 نامہ نگاروں کی شہادت کی خبر دی ہے۔ فلسطینی خبرنگار امجد جھجوح اور ان کی نامہ نگار زوجہ وفاء ابوضبعان آج صبح جارح صیہونی فوج کےحملے میں وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں واقع فلسطینی نامہ نگار رزق ابوشکیان کے گھر پر حملے میں شہید ہوگئے۔ اس حملے میں 10 اور فلسطینی شہید اور کم از کم 8 دیگز زخمی ہوگئے

صیہونی حکومت نے جمعے کو بھی 2 فلسطینی نامہ نگاروں سعدی مدوخ اور احمد سکر کو غزہ میں اپنے جارحانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔ غاصب صیہونی حکومت کی فوج غزہ پٹی کے خلاف اپنی ہمہ گیر فوجی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اس علاقے میں اپنےجرائم اور حقائق کومنعکس ہونے سے روکنے کے لئے اب تک 150 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش